ابنا: دمشق سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق شامی عوام نے یہ مظاہرہ ایسی حالت میں کیا کہ انھوں نے اپنے ہاتھوں میں شام۔ ایران اور حزب اللہ لبنان کے پرچم اور شام کے صدر بشار اسد کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
مظاہرے کے دوران شامی عوام نے اپنے ملک میں اصلاحات کی حمایت میں نعرے لگائے اور دہشت گردی نیز تخریب کارانہ کاروائیوں کا مقابلہ کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ قابل ذکر ہے کہ شام میں نئے بنیادی آئین کے مسودے کے بارے میں آج ریفرینڈم کا انعقاد ہوا ہے شام میں ایک کروڑ پینتالیس لاکھہ افراد حق رائے دہی رکھتے ہیں. ......./169